ڈھاکہ : خالدہ ضیا پر پھر حملہ ، گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا ،سکیورٹی اہلکار سمیت 2 زخمی
ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی ) بنگلہ دیش میں خالدہ ضیاء پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا ۔ حملہ آوروں نے خالدہ ضیاء کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے ۔ سکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ مسلح افراد نے اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء کے قافلے پر پتھرائو کیا اور ڈنڈے برسا دیئے ، 6 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ بی این پی کی سربراہ کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا ۔ پولیس کی موجودگی میں واقعہ پیش آیا ۔ یہ تیسرا روز ہے جب انکے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ترجمان بنگلہ دیش سپیشلسٹ پارٹی نے بتایا حکومت کے ایما پر حملہ کیا گیا ۔