• news

مسلم لیگ (ن) کی خواجہ احمد حسان اور چودھری عبدالغفور کی قیادت میں وارڈ6 میں ریلی

لاہور (خصوصی رپورٹر) کنٹونمنٹس بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں الیکشن کمشن کی جانب سے ممبران اسمبلی کی شرکت پر پابندی کے بعد مسلم لیگ ن نے فوری طور پر حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے پارٹی رہنما خواجہ احمد حسان اور سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور کو میدان میں اتار دیا جنہوں نے بدھ کی شام والٹن کنٹونمنٹ وارڈ6 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری سجاد احمد کے حلقے میں ورکشاپ بازار سے پیر کالونی بھولا چوک تک ریلی نکالی، ریلی کے دیگر قائدین میں مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے صدر چوہدری شہزاد انور، چوہدری تنویر نثار گجر، ارشد خان نیازی شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن