کرن ڈار کو قومی اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد
لاہور( پ ر) مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی لیبر ونگ کے نائب صدر واجد محمد اعجاز خان سابق چیف آرگنائزر راجہ محمد رفیق خان نے تحریک آزادی کشمیر الحاق پاکستان کے بانی رہنما محمد حسین ڈار ( مرحوم) کی بیٹی مسلم لیگ (ن) کے نوجوان رہنما ناصر حسین ڈار کی ہمشیرہ کرن ڈار کو قومی اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔