حکومت قومی ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہی ، عوامی تحریک کی سنٹرل کونسل کا اجلاس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی مایوس کن رفتار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آرمی پبلک سکول سانحہ پشاور کو 4 ماہ گزر گئے کالعدم تنظیموں کا خاتمہ دور کی بات تاحال ان کی کوئی مصدقہ فہرست بھی تیار نہیں ہوسکی ۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور،صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، شیخ زاہد فیاض، عامر کوریجہ، رانا ادریس، جواد حامدو دیگر نے شرکت کی۔