• news

جوڈیشل کمشن میں کائرہ اور شاہ محمود کے درمیان لطیفوں کا مقابلہ، مولانا عصمت اللہ وعظ و نصیحت کرتے رہے

اسلام آباد (آن لائن) جوڈیشل کمشن میں موجود شاہ محمود قریشی اور قمر زمان کائرہ کے درمیان پہلے نوک جھونک چلتی رہی جو جلد ہی لطیفوں کے مقابلے میں بدل گئی جس سے اردگرد کے لوگ محظوظ ہوتے رہے اور وہ قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے جبکہ جے یو آئی نظریاتی کے مولانا عصمت اللہ کمرئہ عدالت میں لوگوں کو وعظ و نصیحت کرتے رہے اور ہمیشہ حق کا ساتھ دینے کی تلقین کرتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن