• news

نوازشریف نے سعودی عرب جانے سے پہلے مشاورت کی نہ انکے ہاں رواج ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد (آئی این پی) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یمن تنازعہ پر پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد پر قائم ہیں، وزیراعظم نے سعودی عرب جانے سے قبل نہ ہم سے مشاورت کی اور نہ ہی ان کے ہاں مشاورت کا رواج ہے، ڈی چوک بحران سے پارلیمنٹ نے نواز شریف حکومت کو بچایا ورنہ یہ حکومت کب کی جا چکی ہوتی، پارلیمنٹ نواز شریف کی طاقت ہے، اگر وہ اس طاقت کو خود کمزور کریں گے تو یہ ان کا اپنا ہی نقصان ہو گا، حکومت حج پالیسی فائنل کرے، اس میں جتنی بھی تاخیر ہو گی، حاجیوں کے مسائل میں اتنا ہی اضافہ ہو گا، پیپلز پارٹی میں کوئی بحران نہیں، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ ہم یمن تنازعہ پر پارلیمنٹ کی قرارداد پر قائم ہیں، جنگ بندی ہوئی ہے جس سے مذاکرات کا راستہ کھلا ہے، وزیراعظم نواز شریف شاید اسی لئے سعودی عرب گئے ہیں، ایران سعودی عرب کے معاملے پر او آئی سی کو کردار ادا کرنا ہو گا، مسلمان ممالک کے ساتھ مذاکرات کی میز پر جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ پیپلز پارٹی میں کوئی بحران نہیں، یہ بحران صرف میڈیا دکھا رہا ہے۔ زرداری ہائوس میں اجلاس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ زرداری ہائوس اجلاس تمام جماعتوں کا مقصد جمہوریت کو مضبوط اور پارلیمنٹ کو بالادست تسلیم کروانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن