• news

پیراسیٹامول ہر درد کی، وزیر مملکت شیخ آفتاب ہر حکومتی مرض کی دوا ہیں: سپیکر

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق، وزیر مملکت شیخ آفتاب اور (ن) لیگی رکن رانا محمد حیات کے درمیان دلچسپ جملے بازی سے ایوان کشت زعفران بن گیا۔ ایک توجہ دلائو نوٹس پر بحث کے دوران رانا محمد حیات نے وزری مملکت کے جواب پر کہا شیخ آفتاب 20 برس سے ایوان میں تمام وزارتوں کے انچارج ہیں اور 20 سال سے ہر سوال کا ایک ہی جواب دے رہے ہیں، سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ جس طرح پیرا سیٹامول سر، پیٹ، کمر، ٹانگوں اور پائوں سمیت جسم میں اٹھنے والے ہر قسم کے درد کی دوا ہے اسی طرح ایوان میں ہر حکومتی مرض کی دواء بھی شیخ آفتاب ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن