حکومت کا قزاقستان اور تاجکستان سے 1300 میگا واٹ بجلی درآمد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن) حکومت کا قزاقستان اور تاجکستان سے 1300 میگا واٹ بجلی درآمد کرنے کا فیصلہ ، بجلی کی فی یونٹ قیمت تقریباً تین روپے ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے قزاقستان سے تیرہ سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو تاجکستان اور افغانستان کے راستے سے ہوتے ہوئے پاکستان آئے گی اس حوالے سے معاہدے طے پا گیا ہے اس منصوبے کے تحت پاکستان کو ایک ہزار میگا واٹ بجلی ملے گی جبکہ تین سو میگا واٹ افغانستان کو حاصل ہوگی ۔