• news

ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں استغاثہ کے گواہ کا بیان قلمبند

راولپنڈی (آئی این پی) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔جمعرات کے روز انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری انوار الحق کے روبرو ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پر استغاثہ کے گواہ ڈاکٹر فخرالدین کو پیش کیا گیا،  سماعت مزید کارروائی کیلئے 7مئی تک ملتوی کر دی گئی، یاد رہے  سابق ایم این اے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد حنیف عباسی اور اس کے بھائی سمیت 7ملزمان کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ سکینڈل میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن