• news

ولی بابر قتل کیس کے ملزم فیصل موٹا کی سزا کیخلاف اپیل باقاعدہ سماعت کیلئے منظور

کراچی (آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے ولی بابر قتل کیس کے ملزم فیصل موٹا کی سزا کے خلاف اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ولی بابر قتل کیس کے ملزم فیصل موٹا کی سزا کے خلاف اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرلی گئی۔ اپیل سندھ ہائی کورٹ نے منظور کی ۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اﷲ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ۔فیصل موٹا  کی اپیل لاڑکانہ میں زیر سماعت دیگر چار ملزمان کی اپیلوں کے ساتھ سنی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن