آصف ہاشمی کے ریڈ وارنٹ کیخلاف درخواست، جسٹس انوارالحق نے سماعت سے معذرت کرلی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس انوارالحق نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق سربراہ آصف ہاشمی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس انوارالحق نے ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت سے معذرت کرلی۔