ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں منشیات کے مقدمہ کا قیدی جاں بحق، ورثا کا احتجاج
سیالکوٹ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں منشیات کے مقدمہ میں ملوث قیدی جاں بحق ہوگیا ہے۔ ورثاء نے ڈیڈ ہائوس کے باہر پولیس اور جیل انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گائوں ہرڑ کے 50سالہ محمد ارشد کو 7 اپریل کو منشیات برآمد ہونے پر تھانہ مراد پور پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوا دیا تھا۔