• news

مال روڈ پر مظاہروں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری، ڈی سی او، سی سی پی او سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی)  لاہورہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود مال روڈ پر احتجاجی مظاہروںکیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی سی  او اور سی سی پی او لاہورکو19مئی تک جواب داخل کروانے کا حکم دیدیا۔ درخواست گزار نعیم میرو دیگر نے  مو قف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باجود مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن