• news

عمران فاروق قتل کیس ملزم معظم نے جے آئی ٹی کے سامنے اعترافِ جرم کرلیا: ذرائع

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عمران فاروق قتل کیس میں ملزم معظم علی نے جے آئی ٹی کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔ ذرائع نے بتایا ملزم معظم علی نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تصدیق کردی۔ اپنے بیان میں ملزم معظم علی نے کہا کہ جو کہا جارہا ہے وہ سچ ہے۔ ملزم معظم علی کو گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن