پنجاب: ارم بخاری سیکرٹری انڈسٹریز، نسیم صادق کو ویمن ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا ساجد چوہان ڈی جی فوڈ اتھارٹی تعینات
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکومت نے 5 افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ارم بخاری سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ٹرانسفر کرکے سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ، سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق سے سیکرٹری انڈسٹریز کا اضافی چارج واپس لیکر ان کو سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ فیصل ظہور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن کو ٹرانسفر کرکے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی گوجرانوالہ، ساجد محمود چوہان ڈی سی او ساہیوال ٹرانسفر کرکے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی، تقرری کے منتظر ناصر جمال ہوتیانہ کو ڈی سی او وہاڑی اور خالد نذیر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن گوجرانوالہ کو ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز، پرائسز، ویٹس اینڈ میئرز لگایا گیا ہے۔