وائن سٹائن پاکستان کے لئے بہت مخلص تھا: نیویارک ٹائمز
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی اخبارات کے مطابق القاعدہ کے مغوی ڈویلپمنٹ کے ماہر وارن وائن سٹائن پاکستان سے بہت زیادہ مخلص تھا۔ وہ پاکستان میں لائف ٹائم طور پر لوگوں کی زندگی زیادہ بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف تھا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اس نے اردو سیکھی تھی اور روایتی لباس پہنتا تھا۔ 2014ءمیں وہ واپس اہل خانہ کے پاس جانے کا ارادہ کر رہا تھا کہ اسے اغوا کر لیا گیا۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی ڈرون حملے سے دو مغویوں کی ہلاکتوں نے نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔2009ءمیں صدر منتخب ہونے کے بعد اوباما ان ڈرون حملوں پر بھروسہ کرتے آ رہے ہیں۔ رائٹر کے مطابق دو مغیوں کے مارے جانے نے انٹیلی جنس کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ مغویوں کی جگہ کو تلاش کرنا مشکل کام ہے اور ممکن ہے یہ مزید مشکل ہو جائیگا۔