اسلام آباد میں نظام الصلوة سے متعلق سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی
اسلام آباد (صباح نےوز)قومی اسمبلی کو جمعہ کو قفہ سولات کے دوران آگاہ کیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک وقت اذان اور نماز سے متعلق سمری منظوری کے لیے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو بھیجوا دی گئی ہے۔ تمام مسالک کا اس بارے میں مکمل اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز ایک ضمنی سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے اراکین کو آگاہ کیا کہ اذانوں اور نمازوں کے ایک اوقات مقرر کرنے کے لیے تمام مسالک سے اتفاق رائے حاصل ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں یہ طریقہ کار رائج کیاجائے گا۔ تمام مسالک کی مساجد میں ایک وقت میں اذان ہوگی نماز کے لیے ایک وقت ہو گا۔ وزیر مملکت مذہبی پیر امین الحسنات نے بتایا کہ اس نئے متفقہ طریقہ کار کی سمری منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھیج دی ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے سمری کی منظوری پر اس طریقہ کار کا اسلام آباد کے علاقے پر اطلاق کیاجائے گا۔
سمری