• news

اردو ہندی دنیا کی دوسری بڑی زبان بن گئی چینی سرفہرست، انگریزی کا نمبر تیسرا ہے

واشنگٹن (اے این این) دنیا بھر میں بولی اور سمجھی جانی والی زبانوں میں سے اردو ہندی دنیا کی دوسری بڑی زبان بن چکی ہے جبکہ اول نمبر پر آنے والی زبان چینی ہے اور انگریزی کا نمبر تیسرا ہے۔ امریکی روزنامے ”واشنگٹن پوسٹ“ نے یونیورسٹی آف ڈیسلڈرف الرچ کی 15 برس کی مطالعاتی رپورٹ شائع کی جس کے مطابق سب سے زیادہ یعنی 2301 زبانیں براعظم ایشیا میں بولی جاتی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر براعظم افریقہ ہے۔ بحر الکاہل کے خطے میں بولی جانے والی زبانوں کی تعداد ایک ہزار تین سو تیرہ بتائی جاتی ہے اور ساﺅتھ اور نارتھ امریکہ میں بولی جانے والی زبانوں کی تعداد ایک ہزار چونسٹھ ہے جبکہ یورپ جہاں بہت سی قومیں آباد ہیں لیکن اس براعظم میں صرف دو سو چھاسی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارہ زبانیں ایسی ہیں کہ جنھیں دنیا کی دو تہائی آبادی بولتی اور سمجھتی ہے۔ ان میں سے پانچ ایشیائی زبانیں ہیں جن میں چینی زبان سرفہرست ہے۔ اردو اور ہندی اٹھاون کروڑ پچاس لاکھ سے زائد لوگ بولتے اور سمجھتے ہیں۔اس کے بعد نمبر آتا ہے انگریزی کا۔
زبان

ای پیپر-دی نیشن