پاکستان‘ امریکہ وزارتی سطح پر توانائی ورکنگ گروپ کا اجلاس 29 اپریل کو ہو گا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان سرٹیجک ڈائیلاگ کے تحت وزارتی سطح پر توانائی ورکنگ گروپ کا اجلاس 29 اپریل کو ہو گا جس میں شرکت کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے اور بین الاقوامی توانائی امور کے رابطہ کار ایموس جے ہوچیسٹن اسلام آباد آئیں گے۔ وزیر پانی و بجلی پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں توانائی کے شعبہ میں امریکہ کے تعاون سے پاکستان میں جاری منصوبوں کے پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان داسو ڈیم کی تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے اور متعدد دوسرے پن بجلی کے مجوزہ منصوبوں کے لئے فنانسنگ کی ضروریات کے بارے میں آگاہ کرے گا۔
ڈائیلاگ