اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر گولہ باری
غزہ سٹی (آن لائن) فلسطینی علاقے سے جنوبی اسرائیل میں راکٹ داغے جانے کا الزام‘ اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانے پر گولہ باری کی ہے یہ بات جمعہ کو فلسطینی آرمی نے بتائی ہے۔ایک فوجی بیان میں کہا گیا کہ رات کے حملے میں غزہ کے شمال میں حماس کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ، غزہ کی ایمرجنسی سروس کے ایک ترجمان نے کہا کہ کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا ۔اسرائیلی فوج کی ایک خاتون ترجمان نے الزام لگایا کہ ٹینک سے گولہ باری گزشتہ روز غزہ پٹی سے داغے گئے راکٹ کے جواب میں کی گئی جس نے جنوبی اسرائیل میں الرٹ سائرنوں کو متحرک کیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔اسرائیل نے سرحد پار راکٹ حملوں کے خاتمے کے لئے گزشتہ موسم گرما میں غزہ کی اصل طاقت حماس کے ساتھ جنگ چھیڑی تھی ، اس پچاس روزہ تنازعہ میں 2140 فلسطینی جن میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے اور 73 اسرائیل جن میں زیادہ تعداد فوجیوں کی ہے ، مارے گئے تھے ۔دسمبر میں یہودی ریاست پر راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے 26اگست کی جنگ بندی کے بعد پہلی بار پٹی پر بمباری کی تھی ، اس میں کسی بھی طرف سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔