لاہور: گھریلو ناچاقی پر نوجوان لڑکی پتوکی میں لڑکے نے خودکشی کرلی
لاہور +پتوکی (سٹاف رپورٹر + نامہ نگار) گھریلو حالات اور ناچاقی پر 22 سالہ لڑکی اور 30 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کی ماریہ والدین کے انتقال کے بعد شفیق آباد میں اپنے شادی شدہ بھائی عارف کے ساتھ رہتی تھی۔ عارف جنرل ہسپتال میں درجہ چہارم کا ملازم ہے۔ اس کی تنخواہ بھی کم تھی جس کی وجہ سے گھریلو اخراجات بھی پورے نہ ہوتے تھے۔ اپنے بھائی کو سلائی مشین خریدنے کا کہا تاکہ محلے داروں کے کپڑے سلائی کرکے تاکہ مالی حالات بہتر ہو سکیں۔ بھائی نے رقم نہ ہونے کی وجہ سے انکار کر دیا جس سے وہ دلبرداشتہ ہو گئی اور اس نے زہریلی گولیاں نگل لیں علاوہ ازیں پتوکی میں ملتان روڈ ناروکی ماہجہ کے 30 سالہ نوجوان افتخار نے گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر خود کو فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ گن صاف کر رہا تھا کہ اچانک فائر چل گیا سٹی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا ہے۔
خودکشیاں