• news

تحریک انصاف لاہور کے صدر علیم خان اپنے رہائشی علاقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی الیاس کو شکست سے نہ بچا سکے

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان اپنی رہائشگاہ پارک ویو ڈیفنس کی لاہور کینٹ وارڈ نمبر 10 کی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار حاجی الیاس علی کو شکست کھانے سے نہ بچا سکے۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا جعفر حسین نے 4192 ووٹ حاصل کر کے تحریک انصاف کے حاجی الیاس علی 2194 ووٹ کو 2 ہزار کے قریب لیڈ سے ہرا دیا جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد زاہد انجم پرویز 671 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔

ای پیپر-دی نیشن