ڈیفنس لاہور، ووٹرز کی بڑی تعداد گھروں سے نہ نکلی، امیدوار مایوس، اکثر پولنگ سٹیشنوں پر صرف 10فیصد ووٹ پڑے
لاہور (خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں ووٹروں کی بڑی تعداد نے گھروں سے نہ نکل کر جہاں امیدواروں کو مایوس کیا وہیں انتخابی نتائج پر بھی اثر ڈالا۔ ڈیفنس اور ملحقہ پوش آبادیوں کے ووٹر جو تحریک انصاف کا گڑھ کہلاتے ہیں ووٹر گھر سے ہی نہیں نکلے اور شام 4 بجے تک بیشتر پولنگ سٹیشنوں پر 8سے 10فیصد ووٹ ڈالے گئے جبکہ صدر بازار اور دیگر گنجان آباد آبادیوں میں بھی ووٹنگ کی شرح بمشکل 30فیصد تک رہی۔