• news

42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 199 وارڈز کے الیکشن نتائج: مسلم لیگ ن نے 67 نشستیں لیکر میدان مار لیا: آزاد امیدوار 55 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ، پی ٹی آئی کی 43 پیپلز پارٹی صرف 7 نشستیں لے سکی

لاہور/ کراچی/ پشاور/ کوئٹہ (خبرنگار+ نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگاران) 18 سال بعد ہونیوالے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری، غیرحتمی نتائج کے مطابق حکمران مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار رہے۔ کنٹونمنٹ بورڈز کے مکمل 199 وارڈز کے غیر حتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 67 جبکہ آزاد امیدواروں نے 55 نشستیں حاصل کیں۔ تیسرے نمبر پر تحریک انصاف 43 سیٹوں کے ساتھ رہی۔ دیگر جماعتوں میں ایم کیو ایم 19، پیپلز پارٹی 7، عوامی نیشنل پارٹی 2 اور جماعت اسلامی کو 6 نشستیں ملیں۔ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔ کچھ شہروں میں الیکشن کمشن اور پولنگ ایجنٹس کے وقت پر نہ پہنچنے کے باعث پولنگ تھوڑا تاخیر سے شروع ہوئی۔ ووٹنگ کیلئے ایک ہزار 225 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے جن میں سے 130 کو انتہائی حساس اور 310 کو حساس قرار دیا گیا۔ 199 وارڈز میں 1151 امیدوار مدمقابل تھے۔ جماعتی بنیادوں پر ہونے والے انتخابات میں 610 آزاد امیدوار جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے 541 امیدواروں نے الیکشن لڑ رہے تھے۔ تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 137 امیدوار میدان میں اتارے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے 128 امیدوار انتخابی عمل میں شریک تھے۔ ان انتخابات میں 14 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جن میں پی ٹی آئی کے تین، ایم کیو ایم کے دو اور مسلم لیگ (ن) کا ایک امیدوار شامل ہے جبکہ 8 آزاد امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ کراچی، سیالکوٹ، ملتان، چکلالہ اور شورکوٹ کینٹ میں بعض پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل وقت پر شروع نہ ہو سکا جبکہ متعدد مقامات پر ووٹرز کی کمی کے باعث پولنگ سست روی کا شکار بھی رہی۔ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے دوران فوج طلب کی تھی جس پر پاک فوج کے 12400 جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کئے گئے تھے۔ صباح نیوز کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں گرمی اور عام تعطیل نہ ہونے کے باعث ٹرن آوٹ انتہائی کم رہا، انتخابات کیلئے سکیورٹی کے فول پروف بندوبست کیے گئے تھے۔ صبح سے ہی لوگوں کی تعداد پولنگ سٹیشنز پہنچنا شروع ہو گئی تھی، مگر اس کے باوجود لوگوں کا رش توقع کے برعکس انتہائی کم رہا، امیدواروں کے کیمپس میں بھی جوش خروش نہ ہونے کے برابر تھا۔ لاہور سے خبر نگار کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات فوج کی کڑی نگرانی میں ہوئے۔ ہر پولنگ سٹیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جو شناختی کارڈ اور ووٹ کی سلپ دیکھنے کے بعد ’’واک تھرو‘‘ گیٹ سے گزرنے کی اجازت دیتے تھے۔ پولنگ سٹیشنوں کے اندر فوج موجود تھی۔ پولنگ سٹیشن کے ہر پولنگ بوتھ میں ایک فوجی جوان کمرے کے اندر اور ایک کمرے میں داخل ہونے کے راستے پر موجود تھا۔ ہر پولنگ سٹیشن پر میجر اور کیپٹن عہدہ کے افسر خود موجود تھے۔ صدر بازار میں فیڈرل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک سے جہاں سے وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے قریبی ساتھی شیخ شاہد الیکشن لڑ رہے تھے، حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے فوج کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔ ایبٹ آباد کی 5 نشستوں میں سے ایک پر تحریک انصاف‘ ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ رسالپور کی تین نشستوں پر تحریک انصاف‘ جماعت اسلامی اور آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ پنوعاقل اور لورالائی کے 22 وارڈز پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ حویلیاں‘ پشاور کے 5 وارڈز میں پی ٹی آئی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ آزاد‘ پی پی اور جماعت اسلامی کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوئے۔ مردان کے 2 وارڈز پر اے این پی اور آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ حیدر آباد کے 10 وارڈز میں سے 4 پر ایم کیو ایم اور 2 پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی۔ منوڑہ کے 2 وارڈز پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ کوہاٹ کی 3 میں سے 2 نشستوں پر آزاد اور ایک پر تحریک انصاف کا امیدوار کامیاب ہوا۔ کراچی سے شہزاد چغتائی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم نے سبقت حاصل کر لی۔ ایم کیو ایم نے کراچی اور حیدر آباد میں 19 نشستیں او ر کراچی میں 11نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ کراچی کے ٰ6کنٹونمنٹ بورڈز میں پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی نے نشستیں حاصل کیں۔ نتائج کے مطابق کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی پانچ نشستوں کے وارڈ نمبر ایک میں بشیر احمد1310ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ وارڈ نمبر4 میں روبینہ 683ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔ ان دونوں کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ پیپلزپارٹی کے اشرف عباس کو 421 ووٹ ملے۔ وارڈز2 سے آزاد امیدوار چوہدری نثار284 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ کراچی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 3 سے آزا د امیدوار عرفان 419 ووٹ لے کر جیت گئے۔ وارڈ نمبر5 سے ایم کیو ایم کے محمد کامران 1005 ووٹ لے کر کونسلر منتخب ہوئے۔ پیپلزپارٹی کے امتیاز تیسرے نمبر پر رہے۔ منوڑہ کنٹونمنٹ بورڈ کی دونوں نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن کے بارے میں بعض سیاسی جماعتوں نے دعویٰ کیا ہے وہ ان کے حمایت یافتہ ہیں۔ کراچی میں کلفٹن کینٹ کی دس میں سے چار نشستیں پی ٹی آئی‘ ایک جماعت اسلامی‘ تین پی پی اور دو ایم کیو ایم کو ملیں۔ فیصل کینٹ میں دس میں سے 9 نشستیں ایم کیو ایم منوڑہ کینٹ سے دونوں نشستیں آزاد امیدوار جیتے ملیر کینٹ کی تین نشستوں میں سے مسلم لیگ ن کو ایک‘ ایم کیو ایم کو بھی ایک جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کو ملی راچی کینٹ کی 5 میں سے تین نشستیں ایم کیو ایم جبکہ دو آزاد امیدواروں نے جیتیں کورنگی کریک وارڈ نمبر ٹو سے ایم کیو ایم کے ہزار خان ابڈو کامیاب رہے۔ انہوں نے 569 ووٹ حاصل کئے۔ کوئٹہ شہر کی 5 نشستوں میں سے چار آزاد امیدواروں جبکہ ایک مسلم لیگ ن نے حاصل کی۔ حیدر آباد سے نامہ نگار کے مطابق حیدر آباد کنٹونمنٹ بورڈ کے 10 وارڈز میں سے 8 واردڈوں میں سے تین نشستوں پر پیپلز پارٹی اور 6 نشستوں پر ایم کیو ایم کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوگئے اور ایک نشست آزاد امیدوار نے حاصل کی جبکہ حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈکے وارڈ نمبر 3 پر متحدہ کے ملک یاسین اور وارڈ نمبر8 پر متحدہ کے عبد العزیز پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہو چکے تھے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر ایک سے پیپلز پارٹی کے فقیر احمد308 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ وارڈ نمبر2 سے متحدہ کے سلیم قریی 309 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ وارڈ نمبر5 سے ایم کیو ایم کے اقبال میمن منتخب ہوئے انہوں نے 468 ووٹ حاصل کئے۔ وارڈ نمبر6 سے پیپلز پارٹی کے عبد الجلیل کامیاب ہوئے وارڈ نمبر7 سے پیپلز پارٹی کے اشہد عباسی 491 ووٹ لیکر کامیا ب ہوئے۔ وارڈ نمبر9 سے متحدہ کے عبد الرشید1232 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے وارڈ نمبر4 سے آزاد امیدوار عبد الرحمن جبکہ وارڈ نمبر10 سے حق پرست امیدوار سید جمیل نے کامیابی حاصل کی۔ پشاور‘ ایبٹ آباد‘ مردان‘ ڈیرہ‘ کوہاٹ سے اپنے نمائندوں کے مطابق خیبر پی کے کے کنٹونمنٹس کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے برتری حاصل کر لی‘ خیبر پی کے میں تحریک انصاف کے 11‘ جماعت اسلامی 3‘ مسلم لیگ ن اور اے این پی نے 2,2 پیپلزپارٹی نے ایک جبکہ 13آزاد امیدوار کامیاب ہوئے‘ پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے پانچ وارڈز میں سے 2 پر تحریک انصاف‘ ایک ایک نشست جماعت اسلامی‘ پیپلز پارٹی نے حاصل کی۔ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔ سرکاری سطح پر نتائج کا اعلان 28اپریل کو کیا جائے گا۔ اس انتخاب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے 43 اُمیدواروں نے حصہ لیا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے وارڈ 1میںآزاد اُمیدوار وارث آفریدی 534ووٹ لیکر کامیاب رہا اُن کے مدمقابل اے این پی کے اُمیدوار طارق شاہ نے 528ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پررہے وارڈ 2میںپاکستان تحریک کے اُمیدوار شیر افضل خان نے308 ووٹ لیکر کر کامیابی حاصل کی اُن کے مدمقابل آزاد اُمیدوار میجر (ر) ارشد محمود 274ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے وارڈ3میں پیپلز پارٹی کے اُمیدوار یداللہ خان نے722ووٹ لیکر یہ نشست اپنے نام کر ڈالی جبکہ اُن کے مدمقابل تحریک انصاف کے اُمیداوا جواد احمد نے 394ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے وارڈ 4 میں پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار غلام حسین نے562ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی اُن کے مدمقابل آزاد اُمیدوار وارث خان نے 450ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ وارڈ5 میں جماعت اسلامی کے اُمیدوار عاطف علی 508ووٹ لیکرکر کامیابی حاصل کر لی اُن کے مقابل اے این پی کے اُمیداوار عبید حسین نے 467ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے 5وارڈز پر ہونے والے انتخابات میں 2خواتین بھی آزادانہ حیثیت سے الیکشن لڑ رہی تھی مگر کوئی بھی کامیابی حاصل نہ کرسکی واضح رہے ان انتخابات میں قومی وطن پارٹی، جے یو آئی اپنا کوئی بھی امیدوار میدان میں نہ لا سکی۔ خیبر پی کے سے 13 آزاد امیدوار جیتے جبکہ پی ٹی آئی کی 17، جماعت اسلامی 3، اے این پی اور مسلم لیگ (ن) 2,2 اور پیپلز پارٹی کی ایک سیٹ ہے۔ بلوچستان میں 8 آزاد امیدوار جیتے جبکہ مسلم لیگ (ن) ایک سیٹ پر کامیاب رہی۔ سندھ میں ایم کیو ایم نے 19، آزاد 8، پیپلز پارٹی 6، مسلم لیگ (ن) 5، تحریک انصاف 4، جماعت اسلامی 2 سیٹیں حاصل کرسکی۔


لاہور+ راولپنڈی+ گوجرانوالہ+ سیالکوٹ (خصوصی رپورٹر+ خبرنگار+ نامہ نگاران) پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈ میں الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے 59 نشستیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کرلی جبکہ تحریک انصاف کو 28 نشستیں مل سکیں۔ 26 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی ایک سیٹ حاصل کرسکی۔ الیکشن نتائج کے بعد جیتنے والے امیدواروں کے ڈیروں پر جشن منایا جاتا رہا جبکہ ہارنے والے امیدواروں کے دفاتر ویران ہو گئے۔ جیتنے والے امیدوار مبارکبادیں وصول کرتے رہے۔ جیتنے والوں کے حامیوں نے زبردست آتش بازی بھی کی۔ لاہور کے کنٹونمنٹ بورڈز میں الیکشن کے نتائج میں مسلم لیگ (ن) مجموعی طور پر 15نشستیں حاصل کرکے سرفہرست رہی جبکہ تحریک انصاف 5 نشستیں لیکر دوسرے نمبر پر رہی۔ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کوئی نشست حاصل نہیں کرسکیں۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کی کل 10 وارڈز میں سے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ 6 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 4 امیدوار کامیاب ہوئے۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق وارڈ نمبر 1 میں مسلم لیگ (ن) کے زاہد ندیم شمسی نے 1301 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ وارڈ نمبر 2 سے مسلم لیگ (ن) کے وحید احمد 1018 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے۔ وارڈ نمبر 3 میں مسلم لیگ (ن) کے مشتاق احمد قادری نے 809 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ وارڈ نمبر 4 میں تحریک انصاف کے سید احمد رضا نے 449 ووٹ حاصل کئے۔ وارڈ نمبر 5 میں مسلم لیگ (ن) کے عاطف منیر 901 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ شورکوٹ سے نامہ نگارکے مطابق وارڈ نمبر 1 میں آزاد امیدوار محمد امجد فاروق نے 653 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ وارڈ نمبر 2 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری خالد حمید نے 625 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ وارڈ نمبر 3 میں آزاد امیدوار عاطف غفور نے 967 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ وارڈ نمبر 4 میں ظفر اقبال ججی نے 868 ووٹ حاصل کرکے کامیابی کی۔ وارڈ نمبر 5 میں آزاد امیدوار عبدالحق نے 409 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ کھاریاں سے نامہ نگار کے مطابق کھاریاں میں وارڈ نمبر 1 میں آزاد امیدوار چودھری نصیر حیدر نے 598 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ وارڈ نمبر 2 میں تحریک انصاف کے امیدوار مسعود احمد نے 569 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ جہلم سے نامہ نگار کے مطابق وارڈ نمبر 1میں مسلم لیگ (ن) کے راجہ واجد نے 265 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ وارڈ نمبر 2 میں مسلم لیگ (ن) کے عمران شیر نے 387 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ بہاولپور سے نامہ نگار کے مطابق وارڈ نمبر 2 سے آزاد امیدوار محبوب احمد وارڈ نمبر 3آزاد امیدوار ماسٹر خان محمد نے 1288ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ وارڈ نمبر 1 سے آزاد امیدوار ریحان بن جاوید نے کامیابی حاصل کی۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ کینٹ کے انتخابات میں انجمن مزارعین پنجاب کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مار لیا۔ مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کوئی سیٹ بھی نہ جیت سکی۔ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق وارڈ نمبر1سے آزاد امیدوار چودھری اختر حمید نے 286 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ وارڈ نمبر 2 سے آزادر امیدوار ندیم انور بھٹی 492 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ۔ وارڈ نمبر 3 کے انتخابی نتائج کے مطابق راجہ محمد اکرم آزاد امیدوار 662 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ وارڈ نمبر 4 میں مقبول احمد صابر آزاد امیدوار 1638 ووٹ لیکر جیت گئے۔ وارڈ نمبر 5 سے آزاد امیدوار شہزاد شفیع 2091 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ دینہ سے نامہ نگار کے مطابق دینہ، منگلا بورڈز کے وارڈ نمبر 1 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق خان کامیاب ہوئے۔دینہ سے نامہ نگار کے مطابق دینہ، منگلا کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات وارڈ نمبر 1 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق خان کامیاب۔ ٹیکسلا کی دونوں نشستیں تحریک انصاف نے جیت لیں جبکہ منگلا کی دو نشستوں میں سے ایک مسلم لیگ (ن) اور ایک آزاد امیدوار نے جیتی۔ راولپنڈی اور چکلالہ کی 20 میں سے 19 نشستیں مسلم لیگ (ن) نے جیت لیں جبکہ ایک نشست جماعت اسلامی نے جیتی۔ شورکوٹ میں تمام پانچ نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) نے 5 تحریک انصاف نے 3 نشستیں جیتی جبکہ 2 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ سرگودھا کی 10 نشستوں میں سے 5 مسلم لیگ (ن) کپی ٹی آئی 3 سیٹیں لے سکی۔ سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق وارڈ نمبر 1 میں مسلم لیگ (ن) کے ملک اشرف 964 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ وارڈ نمبر 2 میں مسلم لیگ (ن) کے بلال خالد نے 940 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ وارڈ نمبر 4 مسلم لیگ (ن) کے سید عرفان نے 1844 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ وارڈ نمبر 3 میں مسلم لیگ (ن) کے راجہ شہزاد انور 934 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ وارڈ نمبر 5 میں آزاد امیدوار فاروق کھرل نے کامیابی حاصل کی۔ وارڈ نمبر 6 تحریک انصاف کے ارشد نے 709 ووٹ لئے۔ وارڈ نمبر 7 سے تحریک انصاف کے آصف کاہلوں نے کامیابی حاصل کی۔ وارڈ نمبر 8 سے آزاد امیدوار رائوجنید کامیاب قرار پائے۔ وارڈ نمبر 9 سے آزاد امیدوار توقیرگجر جبکہ وارڈ نمبر 10 سے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ ندیم اختر کامیاب ہوئے۔ جنوبی پنجاب کے دو کنٹونمنٹ بورڈز ملتان اور بہاولپور کی 13نشستوں پر انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔ 13میں سے 7آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے تین، تین امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ کنٹونمنٹ بورڈز میں پیپلزپارٹی کا کوئی امیدوار میدان میں نہ تھا۔ ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کے 10وارڈوں میں سے 2وارڈوں میں 2امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے تھے، جن میں سے ایک کا تعلق مسلم لیگ ن سے جبکہ دوسرے کی ہمدردیاں تحریک انصاف سے تھیں۔ وارڈ نمبر 1میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے مابین مقابلہ تھا جو رانا محمد اشرف نے 594ووٹ حاصل کرکے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق جیت لیا۔ وارڈ نمبر 2میں آزاد امیدوار محمد اسلم 159ووٹ حاصل کرکے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب ہو گئے۔ وارڈ نمبر 3میں محمد طارق نیاز جنکا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے بلامقابلہ کامیاب قرار پائے تھے۔ وارڈ نمبر 4میں پاکستان تحریک انصاف کے سعید احمد مونی نے 445ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔ وارڈ نمبر 5میں مسلم لیگ ن کے محمد خالد اسد 296ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔ وارڈ نمبر 6میں تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مابین سخت مقابلہ ہوا غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد یعقوب نے یہ مقابلہ 454ووٹ حاصل کرکے جیت لیا۔ وارڈ نمبر 7جسے انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔ میں آزاد امیدوار ہمایوں اختر 390ووٹ حاصل کرکے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے۔ وارڈ نمبر 8میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے ریٹائرڈ رجسٹرار آزاد امیدوار خورشید احمد خان 253ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔ وارڈ نمبر 9میں آزاد امیدوار شمشاد علی 370ووٹ حاصل کرکے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق قرار پائے ہیں۔ وارڈ نمبر 10میں کرنل ریٹائرڈ ضیغم طیب بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کے رات گئے تک سامنے آنے والے غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے یہاں کی 10میں سے 9نشستوں پر مسلم لیگ ن نے میدان مارا ہے جبکہ ایک نشست وارڈ نمبر 2میں جماعت اسلامی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان غیرسرکاری اور غیرحتمی ابتدائی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر ایک سے راجہ پرویز (ن) وارڈ نمبر 2خالد محمود (جماعت اسلامی) وارڈ نمبر 3چودھری چنگیز خان (ن) وارڈ نمبر 4میاں ریاض (ن) وارڈ نمبر 5خالد محمود (ن) وارڈ نمبر 6خرم ثاقب (ن) وارڈ نمبر 8خرم شہزاد (ن) وارڈ نمبر 9عرفان امتیاز (ن) اور وارڈ نمبر 10سے اظہر نعیم (ن) نے کامیابی حاصل کی ہے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گوجرانوالہ میں کنٹو نمنٹ بورڈ کے الیکشن میں غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے دس میں سے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے میدان مار لیا جبکہ پی ٹی آئی کو تین سیٹوں پر کامیابی ملی دو نشستوں پر آزاد امیدوار کا میاب رہے۔ وارڈ نمبر 1میں مسلم لیگ ن کے امیدوار طاہر فاروق 1503ووٹ لیکر فتح سے ہمکنار ہوئے۔ وارڈ نمبر 2میں آزاد امیدوار ظفر اللہ سوہی 1215ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ وارڈ نمبر 3میں پی ٹی آئی کے ہمایوں رشید 840ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ وارڈ نمبر 4کی نشست پی ٹی آئی کے ناصر حسین نے 967ووٹ لیکر جیت لی۔ وارڈ نمبر 5میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شبیر حسین مغل 1133ووٹ لیکر جیت گئے۔ اسی طرح وارڈ نمبر 6میں مسلم لیگ ن کے شہباز رشید 1069ووٹوں کے ساتھ فتحیاب ہوئے۔ وارڈ نمبر 7میں پی ٹی آئی کے امید وار غلام قادر نے 876ووٹ لیکر جیت گئے۔ وارڈ نمبر 8کی نشست آزاد امید وار ندیم اکرام نے 884ووٹ حاصل کر کے جیت لی۔ وارڈ نمبر 9میں مسلم لیگ ن کے چوہدری نواز نے 1252ووٹ لیکر فتح اپنے نام کر لی۔ سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق 10جنرل کونسلر کی نشستوں کیلئے پولنگ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہی۔ بعض پولنگ سٹیشن پر پولنگ کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے دھاندلی کے الزامات لگائے گئے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ہر پولنگ سٹیشن پر فوج کے بیس بیس جوان تعینات کئے گئے جبکہ پولیس کی لیڈیز اہلکاروں سمیت تین سو نوے جوان اور آفیسران اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔ جہلم سے نامہ نگار کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں دو نشستوں پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدواروں میں وٹ ٹو ون مقابلہ ہوا۔ بہاولپورسے نامہ نگار کے مطابق تین وارڈوں کے پولنگ ہوئی جس میں 16 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے اور 16 امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور بتایا جاتا ہے کہ ووٹوں کا ٹرن آئوٹ 50 فیصد تک رہا۔ مری گلیات وارڈ نمرب ایک سے آزاد امیدوار ممتاز احمد جیت گئے۔ انہوں نے 11ووٹ حاصل کئے۔ واہ وارڈ نمبر 4سے پی ٹی آئی کے عمران خان 750ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ چکلالہ وارڈ نمبر 5سے مسلم لیگ (ن) کے حاجی خالد 48ووٹ لے کر آگے رہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ چراٹ وارڈ نمبر 2سے آزاد امیدوار عامر حسین بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ جہلم وارڈ نمبر 2سے مسلم لیگ ن کے عمران سینئر کیانی 117ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی کے قاضی طارق اسلم نے 75ووٹ لئے۔ لاہور وارڈ نمبر 2سے پی ٹی آئی کے راجہ شہزاد حسین 215ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے جاوید ضمیر 215ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ شورکوٹ وارڈ نمبر 5سے آزاد امیدوار محمد اسلم گجر 346ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار عبدالحق 162ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے قاضی طارق اسلم 75ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔واہ کینٹ وارڈ نمبر 4سے پی ٹی آئی کے عمران خان 750ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق کامیاب ہونیوالے دو آزاد امیدواروں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وارڈ نمبر 2 اور وارڈ نمبر 8سے کامیاب ہونیوالے آزاد امیدواروں ظفر اللہ سوہی اور ندیم اکرام کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے رابطوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ قوی امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں کامیاب آزاد امید وار با قاعدہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمو لیت کا اعلان کریں گے۔ سرگودھا سے مسلم لیگ (ن) نے 10میں 5نشستیں حاصل کیں جبکہ تحریک انصاف محض 2نشستیں حاصل کر سکی جبکہ 3نشستیں آزاد امیدوار لے اڑے۔

ای پیپر-دی نیشن