الیکشن کمشن نے کنٹرول روم کو ملنے والی 3 شکایات نمٹا دیں
اسلام آباد (آئی این پی) ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کے جائزہ اور شکایات سننے کیلئے الیکشن کمشن میں قائم کنٹرول کو تین شکایات موصول ہوئیں جنہیں نمٹا دیا گیا، الیکشن کمشن حکام کے مطابق اب تک کوئی بڑی شکایت سامنے نہیں آئی، شناختی کارڈز کی مدت ختم ہونے سے متعلق تین شکایت ملی تھیں جنہیں نمٹا دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے 1974ءایکٹ کے تحت پرانے شناختی کارڈز پر بھی ووٹ ڈالا جاسکتا ہے۔
شکایات