پشاور: بھاری مقدار میں جعلی شناختی کارڈز برآمد، مشرف لیگ کے امیدوار سمیت3افراد گرفتار
پشاور(بےورورپورٹ)محکمہ انسداد دہشت گردی پولیس پشاور نے کنٹونمنٹ بورڈ میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کے تحت کامیابی حاصل کرنے کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے وارڈ 3کے امیدوار شمس الرحمن سمیت 3افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں جعلی پاکستانی شناختی کارڈز، جعلی پاکستان کرنسی اور پرنٹنگ مشینیں برآمد کرلی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
دھاندلی منصوبہ ناکام