• news

چین پاکستان کو غیرملکی مالی امداد فراہم کرنیوالے ممالک میں سرفہرست

اسلام آباد(آن لائن) چین پاکستان کو غیر ملکی مالی امداد فراہم کرنے والے ممالک میں سرفہرست آگیا۔ رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران 49 کروڑ ڈالرکی مالی معاونت کی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے رواں مالی سال قرضوں اور مالی امداد کی مد میں تین ارب تہتر کروڑ ڈالر وصولی کا تخمینہ لگایا تھا۔ پاکستان نے جولائی سے اپریل کے دوران مختلف ڈونر ایجنسیز سے دو ارب تئیس کروڑ ڈالر کی غیر ملکی امداد حاصل کی۔ چین 49 کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر کی مالی امداد دے کر سرفہرست ہے۔ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن بتیس کروڑ پچیس لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے اور ایشیائی ترقیاتی بنک 32 کروڑ تیرہ لاکھ ڈالر کی مالی امداد کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ رواں سال اپریل میں انتیس کروڑچالیس لاکھ ڈالر کی مالی امداد وصول کی گئی۔
چین/ امداد

ای پیپر-دی نیشن