نواب ٹا¶ن‘ تیز رفتار کار نے 4 بچوں کو کچل ڈالا دو جاں بحق
لاہور (سٹاف رپورٹر) نواب ٹاﺅن کے علاقے میں تیز رفتار کار نے کھیلتے ہوئے 4 بچوں کو کچل ڈالا 2 جاں بحق دو شدید زخمی ہو گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ نواب ٹاﺅن کے علاقے ایم بلاک میں بچے کھیل رہے تھے اسی دوران تیز رفتار کا ر نمبر ی ایل ای ایف 1210 ننھے بچوں پر چڑھ گئی جس سے 2 سالہ اورنگزیب، 3 سالہ اسد علی موقع پر ہلاک ہو گئے اور 4 سالہ ثانیہ، 5 سالہ سمعیہ شدید زخمی ہو گئی۔ ڈاکٹروں نے زخمی بچیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے پولیس کے مطابق کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار ہونیوالے ڈرائیور اویس اور اس کے دوست عاقب کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے اور وہ بحریہ ٹاﺅن کا رہائشی بتائے گئے ہیں بچوں کی ہلا کت پر ان کے لو احقین نے ہسپتال کے باہر شدید احتجاج کیا۔ وزےراعلیٰ پنجاب شہباز شرےف نے نواب ٹاﺅن کے علاقے میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر دو بچوںکے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے پر افسوس اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمی بچوں کو ہرممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کار/ بچے کچل ڈالے