چاقو سے حملوں کا الزام، اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے 2فلسطینیوں کو شہید کردیا
بیت المقدس (رائٹرز) مغربی کنارے اور مشری بیت المقدس میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے 2فلسطینیوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا، پولیس کی ترجمان لوبا سمری نے بیان میں الزام عائد کیا فلسطینی نے چاقو سے اہلکار پر سر اور سینے پر وار کئے تو کارروائی کرنا پڑی، دوسرے واقعہ میں 17سالہ علی غفام نے اسرائیلی سرحدی پولیس کے اہلکار کو خنجر سے نشانہ بنایا تھا۔