• news

مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف کے عسکری ونگز کسی کو کیوں نظر نہیں آتے: الطاف

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دو سال میں ایم کیو ایم کے بہت سے کارکنوں کو اغوا کیا گیا جبکہ 200 سے زائد کارکن قتل کئے گئے۔ میڈیا ٹرائل میں ایم کیو ایم پر الزامات لگائے گئے، کارکنوں نے بے گھر ہو کر این اے 246 کی انتخابی مہم چلائی، ایم کیو ایم کے لوگوں کا گھروں سے نکلنا ممکن بنا دیا گیا، جناح گرائونڈز میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، کارکن جان دینے کیلئے تیار ہیں، جھکنے کیلئے نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا لیکن ہمارے کارکنوں نے ہتھیار نہیں اٹھائے، بلدیاتی انتخابات کیلئے اپنی تحریک نہیں چلا سکے، عوام نے پھر بھی ایم کیو ایم کو بڑی تعداد میں ووٹ دئیے۔ میڈیا کو خفیہ ہدایت کردی گئی میرا خطاب نشر نہ کیا جائے، میں سچی اور کھری کھری باتیں کرتا ہوں، میں تشدد کا راستہ اختیار کرنے کا درس نہیں دیتا۔ ایم کیو ایم نے کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں بھرپور حصہ لیا، ملک بھر میں ایم کیو ایم نے تیسری اور سندھ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، حالانکہ ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن ہورہا ہے، جماعتی بنیادوں پر انتخابات میں بھرپور حصہ لیا، ملک میں جمہوریت کے قیام کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے، این اے 246 کے الیکشن میں کہیں بھی محاذ آرائی نظر نہیں آئی، کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں پنجاب میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ہوا، دونوں جانب سے جدید اسلحہ استعمال ہوا، ثابت ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں عسکری ونگز موجود ہیں انکے عسکری ونگز کسی کو نظر کیوں نہیں آئے۔ ایم کیوایم پر عسکری ونگ کا الزام کیوں لگایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن