مشتبہ پیکٹ کی نشاندہی پر مجسمہ آزادی خالی کرا لیا گیا
نیویارک (اے پی پی) نیویارک میں امریکی مجسمہ آزادی کو مشتبہ پیکٹ کی نشاندہی اور بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر تمام سیاحوں سے خالی کرا لیا گیا اور پورے جزیرے کی مکمل تلاشی لی گئی۔ پولیس کے تربیت یافتہ کتے جب مجسمہ سے ملحقہ جزیرے کی تلاشی لے رہے تھے تو انہیں مشتبہ پیکٹ بھی ملا۔