• news

اردن کے شہزاد الحسین سلامتی کونسل کی صدارت کا اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر ترین شخصیت بن گئے، اکیسویں صدی کا لیڈر ہے، بان کی مون

کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ الثانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کا اعزاز حاصل کرلیاہے اور وہ اس عالمی فورم کی صدرات کرنے والی کم عمرترین شخصیت ہیں ۔سلامتی کونسل میں ’’نوجوان متشدد انتہا پسندی پر کیسے قابو پاسکتے ہیں ‘‘کے موضوع پر بحث کا آغاز کیاہے۔شہزادہ حسین بن عبداللہ نے متشدد انتہا پسندی کو زہریلانظریہ قراردیا  ۔بان کی مون نے کہاکہ شہزادہ الحسین بن عبداللہ الثانی بیس سال کی عمر کا نہیں ہے بلکہ وہ اکیسویں صدی کا لیڈرہے ۔

ای پیپر-دی نیشن