جنوبی پنجاب میں جاگیرداروں‘ نوابوں‘ گدی نشینوں نے عوام کو ظلم‘ بیروزگاری‘ ذلت کے سوا کچھ نہیں دیا: جمشید دستی
شاہ جمال (نامہ نگار) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر سلطان واقعہ غریب عوام کیخلاف گہری سازش تھی۔ بدنام زمانہ بھتہ خوروں نے اپنے جاگیردار آقاؤں کے حکم پر خون خرابہ کرنے کی کوشش کی مگر میں نے جاگیرداروں کی خواہش کو پورا نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب میں جاگیرداروں‘ نوابوں و گدی نشینوں نے عوام کو ظلم و تشدد ‘ ناانصافی بیروزگاری ‘ ذلت کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔