دارغہ والا میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک
لاہور(نامہ نگار) لاہور کے علاقہ داروغہ والا میں سی آئی اے پولیس نے 3مبینہ دہشت گرد ہلاک کردیئے، پولیس نے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد قاسم رفیق کو گرفتار کیا جس نے ساتھیوں سے مل کر ایک کار سوار کو اغوا کیا تھا، گرفتار قاسم کی نشاندہی پر پولیس نے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے داروغہ والا کے علاقہ بسی موڑ شریف پورہ کے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں گرفتار دہشت گرد قاسم رفیق اور مکان میں چھپے حفیظ اور یاسر ہلاک ہو گئے، پولیس نے موقع سے 2کلاشنکوفیں اور 3ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کرلئے ہیں، پولیس کے مطابق تینوں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ٹی وی کے مطابق ہلاک دہشت گرد حفیظ سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث تھا جبکہ دہشت گرد یاسر نے کانسٹیبل کو قتل کیا تھا۔ دہشت گرد قاسم رفیق ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔