گڈو سے کوئٹہ آنے والی ٹرانسمشن لائن ٹرپ کر گئی، بلوچستان کے 16اضلاع میں بجلی بند
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی 220کے وی کی مین ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی۔ کیسکو ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن لائن فنی خرابی کے باعث ٹرپ کر گئی جس سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور وہ اندھیرے میں ڈوب گئے۔ فنی خرابی دور کرنے کیلئے عملہ روانہ کر دیا گیا ہے۔