• news

پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز 3 سال بعدکل شروع ہو گی

کھلنا گراﺅنڈ میں پاکستان ٹیم کی پریکٹس ، کوچنگ سٹاف کی توجہ فیلڈنگ پر رہی
کھلنا (آئی این پی) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کا منگل کو کھلنا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ (کل) منگل کو کھلنا میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بنگلہ دیش کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کےلئے پرعزم ہیں ، پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ نے کھلنا کے گراﺅنڈ میں گزشتہ روز سخت پریکٹس کی جس کے دوران کوچنگ سٹاف کی زیادہ تر توجہ کھلاڑیوں کی فیلڈنگ پر رہی۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا جبکہ اس سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز 3 سال 4 ماہ بعد کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین آخری ٹیسٹ میچ 17 تا 21 دسمبر 2011ءکو ڈھاکہ میں کھیلا گیا جو پاکستان نے7 وکٹوں سے جیتا۔اس میچ کے پلیئر آف دی میچ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن قرارپائے اورپاکستان ےونس خان پلےئر آف دی سےرےز قرار پائے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن