بی سی سی آئی کے سابق سربراہ پر جاسوسی کا الزام
نئی دہلی (نیٹ نیوز) انڈیا کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق سربراہ این سری نواسن ایک اور تنازعہ کا شکار بننے جا رہے ہیں تفصیلات کے مطابق انڈین پریمئر لیگ کی ٹیم چنائی سپر کنگز سے جڑے تنازعہ کے بعد نواسن کو بی سی سی آئی کے دوسرے ارکان کی جاسوسی کیلئے لندن کی ایک نجی ایجنسی کی خدمات حاصل کرنے کے الزامات کا سامنا ہے اطلاعات کے مطابق نواسن نے دوسرے ارکان کی مبینہ جاسوسی، فون ریکارڈنگ اور ای میلز پر نظر رکھنے کیلئے بورڈ کے چودہ کروڑ انڈین روپے خرچ کئے امکان ہے کہ بورڈ نئے سیکرٹری انوراگ اٹھا کر سربراہی میں معاملے کی باضابطہ تحقیقات کرے گا تحقیقات کے دوان یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ بورڈ کے سابق سربراہ نے مبینہ جاسوسی کیوں کی اور اس مقصد کیلئے انہوں نے کس کی اجازت سے بورڈ کی رقم خرچ کی۔