اسلام آباد: تین کروڑ روپے تاوان کے لئے اغوا کیا جانے والا بچہ بازیاب‘اغوا کار فرار
اسلام آباد(آن لائن) سی آئی اے اور ہائی پروفائل یونٹ نے کارروائی کے دوران تین کروڑ روپے تاوان کے لئے اغواءکیا جانے والا بچہ شہریار بازیاب کرا لیا ۔ اغواءکار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے اور ہائی کرائم یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور تین سالہ بچے شہریار کو بازیاب کرا لیا ۔ شہریار کو ایک ماہ قبل تھانہ ترنول کے علاقے سے ڈکیتی کے دوران اغواءکیا گیا تھا۔ اغوا کاروں نے تین کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ اغوا کاروں میں چار افرد شامل تھے جن میں سے دو کا تعلق خیبر پی کے اور دو کا پنجاب سے تھا ۔ چاروں اغواءکاروں بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے شہریار کے والدین نے سی آئی اے پولیس کی ایک ماہ سے جاری کوششوں کو سراہا ہے ۔
بچہ بازیاب