امریکہ: بالٹی مور میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کےخلاف احتجاج ‘34مظاہرین گرفتار
میری لینڈ (آن لائن+رائٹرز) امریکی ریاست میری لینڈ کے سب سے بڑے شہر بالٹیمور میں پولیس کی حراست میں ایک سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔بالٹیمور میں احتجاجی مظاہرہ سینڈ ٹاو¿ن کی ایک ہاو¿سنگ سکیم سے شروع ہوا جہاں سے پولیس نے 12 اپریل کو سیاہ فام شہری فریڈی گرے کو گرفتار کیا تھا۔فریڈی گرے کو حراست کے دوران ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگی تھی اور بعد میں ایک ہفتے تک ہسپتال میں کومے میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔اس واقعے کے بعد چھ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔بی بی سی کے مطابق مظاہرے کے دوران ’انصاف نہیں، امن نہیں، تعصب پسند پولیس نہیں‘ کے نعرے لگائے گئے ۔ مظاہرے کا انعقاد پیپلز پاور اسمبلی نے کیا تھا اور اس کا آغاز سینڈ ٹاو¿ن سے ہوا جہاں سے پولیس نے فریڈی گرے کو گرفتار کیا تھا ادھر پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ یکم مئی کو منظرعام پر لائی جائے گی تاہم مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ معطل کیے جانے والے پولیس اہلکاروں پر فردِ جرم عائد کی جائے۔پولیس نے 12مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔
امریکہ/احتجاج