آصف زرداری کیخلاف اثاثہ جات کیس ریفرنس ری اوپن کرنیکی درخواست پر سماعت کل ہو گی سابق صدر کے عدالت میں پیش ہونیکا امکان
راولپنڈی (آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات کیس ریفرنس کو دوبارہ شروع کرنے کی نیب کی درخواست پر (کل) منگل کو عدالت میں سماعت ہوگی۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج کے رخصت پر جانے کے باعث سماعت نہیں ہوسکی تھی۔ نیب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری عدالت میں پیش ہوں گے تاہم اگر وہ خود عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کی طرف سے فاروق ایچ نائیک کی قیادت میں سینئر وکلاءعدالت میں پیش ہوکر اپنا موقف پیش کریں گے۔