• news

پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی سے غیر حاضر ارکان فارغ کئے جانےکا امکان

 اسلام آباد (آن لائن) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی سے غیر حاضر ارکان فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔ کنوینئر کے لئے نوید قمر، شاہدہ اختر علی، سردار عاشق حسین گوپانگ کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کو کسی کمیٹی کی سربراہی نہیں دی گئی۔ تجاویز چیئرمین کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ پی اے سی کے ان کیمرہ اجلاس میں ذیلی کمیٹیوں کے کنوینرز نے چیئرمین سے درخواست کی تھی کہ ان کو سرگرم ممبران دیئے جائیں تاکہ کارکردگی بہتر ہو سکے۔ جس پر چیئرمین نے تمام ذیلی کمیٹیاں تحلیل کر دی تھیں اور نئی کمیٹیاں بنانے کا اعلان کیا۔ پی اے سی عمل درآمد کمیٹی کی کنوینئر شپ رانا افضال کو دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی اے سی کی جانب سے شاہدہ اخترعلی کی جگہ پی ٹی آئی کے شفقت محمود کو کمیٹی کی سربراہی دیئے جانے کا امکان ہے۔ عارف علوی کو بھی ذیلی کمیٹی میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذیلی کمیٹیاں

ای پیپر-دی نیشن