انتقامی کارروائیوں پر خورشید شاہ کیخلاف جے یو آئی کے کارکنوں کا دھرنا
سکھر (آن لائن) سکھر میں جے یو آئی کے کارکنوں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کیخلاف احتجاج اور دھرنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءاسلام کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے راشد محمود سومرو، مولانا عبد القیوم ہالیجوی کی قیادت میں خورشید شاہ کیخلاف مدرسہ منزل گاہ سے احتجاجی ریلی نکالی شرکاءنے پریس کلب کے سامنے خورشید شاہ کیخلاف فلک شگاف نعرے بازی کی اور کڑی دھوپ میں دھرنا دیکر بیٹھ گئے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ خورشید شاہ نے عام انتخابات میں مقابلہ کرنے پر ہمارے کارکنوں کیخلاف انتظامیہ کو استعمال کرتے ہوئے انتقامی کاروائیاں شروع کررکھی ہیں اور پنو عاقل کے صوبائی اسمبلی کے حلقے سے ہمارے امیدوار سردار علی گوہر خان کیخلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خورشید شاہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کریں بصورت دیگر ان کا گھیراو¿ کیا جائیگا۔
جے یو آئی/ دھرنا