گھوٹکی: گیارہ سالہ بچی کے سامنے خاتون کا قتل، نعش غائب کر دی گئی
کندھ کوٹ (آن لائن) جرائم پیشہ افراد نے گھوٹکی ضلع کے تھانہ کچومندی کے دریائے سندھ کے آدم پتن پر فون کال کے ذریعے بالوں کی چوٹیوں کا کاروبار کرنے والی بشریٰ مگنھار کو پانچویں کلاس پاس 11 سالہ بچہ نازیہ بے بی بنت مرحوم عبدالستار مگھنار کے سامنے کلاشنکوف کا برسٹ مار کر بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس نے مغوی بچی کو خفیہ اطلاع پر بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق پانچ روز قبل فون پر عورتوں کی آواز میں مقتولہ کو بالوں کی چوٹیوں کے 10 ہزار دینے کا کہہ کر بلایا گیا۔ پولیس عملداران نے بتایا کہ جاگیرانی برادری کے جرائم پیشہ افراد شبیر، سعید، مہربان و دیگر ملوث ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
خاتون قتل