• news

علامہ اقبال نے مسلمانوں کے عقائد کو جدید فکری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی کوشش کی، فضل احمد خالد

لاہور (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کے عقائد کو جدید فکری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی کوشش کی انہوں نے اسلامی فکر کو مغربی فلسفہ کے ساتھ جوڑا اور روحانی نجات کو ذہنی تبدیلی اور سماجی ترقی کے ساتھ مربوط کیا،اقبال بلا شبہ انتہائی تخلیقی اور سکہ بند دانشور تھے۔اس امر کا اظہار انہوں نے نیشنل لائبریری میںہیومنٹیزڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اقبال ڈے کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں روداری اور برداشت کو فروغ دیا اورقدیم وجدید علوم کے حصول پر زور دیا۔ لمز کے پروفیسر ڈاکٹر باسط بلال نے علامہ اقبال اور مذہبی فکر کی تعمیر نو کے موضوع پرتفصیلی لیکچر دیا۔اس موقع پر علامہ اقبال کے پوتے میاں اقبال صلاح الدین، ڈاکٹر عطیہ، کرنل مقصود مظہراور ڈاکٹر تنویر قاسم بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن