• news

یوتھ فارم فار کشمیر کے زیر اہتمام کشمیری رہنمائوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی ریلی

لاہور( پ ر) یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ظلم و تشدد اور کشمیری رہنمائوں مسرت عالم ، مشتاق الاسلام کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں احتجاجی ریلی قیادت چیف آرگنائزر پنجاب طارق احسان غوری نے کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے کیلئے ظلم اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ جدوجہد آزادی کے رہنمائوں اور کارکنوں کو پابند سلاسل کیا جارہا ہے ، اور بد نام زمانہ پبلک سیفٹی ایکٹ جو کہ کالا قانون ہے اس کی آڑ میں مسرت عالم ، مشتاق الاسلام سمیت دیگر رہنمائوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن