• news

پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام اقبال میموریل لیکچر کا انعقاد

لاہور ( سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلاسفی کے زیر اہتمام اقبال میموریل لیکچر 2015کے سلسلے میں ’’انسان اور معاشرہ ۔۔۔اقبال کی نظر میں ‘‘ کے موضوع پر الرازی ہال میںخصوصی لیکچرکا انعقاد کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر نعیم احمد نے موضوع پر روشنی ڈالی جبکہ تقریب کی صدارت ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی نے کی۔اس موقع پر چیئرپرسن شعبہ فلسفہ ڈاکٹر شگفتہ بخاری، ماہرین اقبال، فیکلٹی ممبران اور طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن