سبین محمود کوخدمت خلق کی سزا دی گئی ۔محمدناصراقبال خان
لاہور(خبر نگار)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،سینئر نائب صدورفاروق چوہان نے کہا ہے کہ مقتول سبین محمودکوخدمت خلق کی سزادی گئی۔اس قسم کے اندوہناک واقعات سے کراچی میں قیام امن کی کوشش کوشدیددھچکالگتا ہے۔محمدناصر اقبال خان نے مزید کہا کہ سیکورٹی ادارے ترجیحی بنیادوں پرخواتین کے قتل میں ملوث عناصر کوگرفتارکریں جبکہ ریاست عدل و انصاف کے تقاضوں کوپوراکرتے ہوئے انہیں کیفرکردارتک پہنچا ئے ۔