• news

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں مطالعہ کتب کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ‘ ترجمان

لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبوں سے 36 اضلاع میں منسلک 4 ہزارسکولوںمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ مطالعہ کتب کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تا کہ اعلی علمی و تخلیقی موضوعات پر مشتمل کتابوں کے مطالعہ سے طالب علموں کا ذہنی افق وسیع ہو اور وہ تعلیمی و سماجی تبدیلیوں کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھ سکیں ،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق مختلف پارٹنر سکولوں کو لائبریری کتب مہیا کی گئی ہیں ، اس مقصد کے لئے علمی موضوعات پر مشتمل اردو و انگریزی کتب کا انتخاب کیا گیا ہے تا کہ پارٹنر سکولوں کے16 لاکھ طالب علم روز افزوں ہونے والی تبدیلیوں سے با خبر رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن