پاکستان کی ایران کو آزاد، افغانستان کو ترجیحی تجارتی معاہدے کی پیشکش
لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کو ترجیحی تجار تی معاہدے اور ایران کو آزاد تجارتی معاہدے کی پیشکش کی ہے۔ دونوں ممالک کے ساتھ مجوزہ تجارتی معاہدے طے پانے کی صورت میں پاکستان کی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کے ویژن کے مطابق علاقائی تجارت میں اضافے کیلئے وزارت تجارت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ حالیہ دورہ افغانستان اور ایران میں دونوں ممالک کے ساتھ زیرالتوا تجارتی معاملات کے مو¿ثر اور فوری حل کیلئے مذاکرات کئے۔ افغانستان کی طرف سے وسطی ایشائی ریاستوں کیلئے جانیوالے پاکستانی برآمدی مال پر عائد کردہ ڈیوٹی ختم کرنے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حالیہ دورے کے دوران ایران کی طرف سے گندم ، چاول اور پھلوں پر عائد ڈیوٹیوں کو کم کرنے اور ان میں توازن و استحکام لانے کیلئے مذاکرات کئے گئے۔
خرم دستگیر خان