• news

نور سلطان قازقستان، عمر البشیر سوڈان کے دوبارہ صدر منتخب، بالترتیب 25-26 برس سے اقتدار میں ہیں

خرطوم، آستانہ (نوائے وقت رپورٹ+ بی بی سی+ اے ایف پی) سوڈان کے صدر عمر البشیر دوبارہ صدر منتخب ہو گئے۔ عالمی طاقتوں کی مخالفت کے باوجود عمر البشیر نے 94 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ وہ 25 برس سے سوڈان پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ ادھر قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوو نے صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ابتدائی تنائج کے مطابق انہوں نے96.7 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ 74 سالہ نور سلطان نذر بایوو مسلسل پانچویں بار اگلے پانچ سال کیلئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ 26 برس سے اقتدار میں ہیں۔
صدر منتخب

ای پیپر-دی نیشن